Home تازہ ترین شکست خوردہ مودی کا بھارتی قوم سے مایوس کن خطاب،بھارتی قوم اور افواج کا مورال مزید ڈاؤن ہوگیا

شکست خوردہ مودی کا بھارتی قوم سے مایوس کن خطاب،بھارتی قوم اور افواج کا مورال مزید ڈاؤن ہوگیا

Share
Share

نئی دہلی:پاکستان سے بدترین جنگی شکست کے بعد بھارتی قوم سے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی شکست خوردہ، مایوس اور تھکے ہوئے لیڈر نظر آئے۔

بھارتی وزیراعظم کا یہ خطاب ملک بھر میں براہ راست دکھایا گیا لیکن اس خطاب سے بھارتی قوم اور افواج کے مورال مزید ڈاؤن ہوگئے۔

مودی اس خطاب میں اپنی قوم کے سامنے فتح کا ناٹک بھی نہ کرسکے کیوں سوشل میڈیا اور عالمی صحافیوں نے پہلے بھارتی فوج کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی تھی۔

بھارتی وزیراعظم کے پاس اپنی قوم کو مطمئن کرنے کے لیے کوئی ٹھوس شواہد اور کامیابی ایک ادنیٰ سی بھی نظیر تو تھی نہیں اس لیے پاکستان پر روایتی الزامات کو دہراتے رہے۔

بھارتی قوم اور وہاں صحافی اس بات کا انتظار ہی کرتے رہے کہ پردھان منتری جی پہلگام واقعے میں پاکستان کو گھسیٹنے کی ناکام کوشش پر کوئی ٹھوس ثبوت لائیں گے۔

تاہم نریندر مودی کے غرور و تکبر کے غبارے سے ہوا نکل چکی تھی اس لیے محض الزامات اور دھونس دھمکیوں سے کام چلاتے رہے۔

اپوزیشن جماعت کانگریس سمیت بھارت کے تاجروں، بزنس مین، معزز شخصیات اور سابق فوجی افسران نے وزیراعظم مودی کے خطاب کو مایوس کن قرار دیا۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم مودی کو اس جنگ سے متعلق مکمل سچ کے ساتھ اسمبلی کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...