Home highlight پاک افغان سیز فائر سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کا افغان طالبان کو دو ٹوک پیغام

پاک افغان سیز فائر سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کا افغان طالبان کو دو ٹوک پیغام

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاک افغان سیز فائر سے متعلق افغان طالبان کو دو ٹوک پیغام دے دیا ہے۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ افغان طالبان کو یہ بات بہت واضح طور پر بتا دی گئی تھی کہ پاکستانی حدود میں کسی قسم کی دراندازی قابلِ قبول نہیں ہو گی، اور نہ ہی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغان سرزمین پر کوئی سہولت دی جائے گی۔

وزیر دفاع کے مطابق”ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے ہیں، لیکن افغانستان اس سے انکار کرتا رہا ہے۔ ترکیہ اور قطر نے بھی اس نکتے پر زور دیا ہے کہ بنیادی تنازع یہی ہے کہ افغان سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے میسر ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغان قیادت کو یہ پیغام دیا ہے کہ سیز فائر صرف ایک شق پر منحصر ہے کہ دراندازی نہ ہو۔

خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ اس سیز فائر کے لیے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی ہے، جب تک نافذ العمل معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوتی، جنگ بندی برقرار رہے گی۔

یاد رہے کہ افغان دراندازی کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد طالبان کی درخواست پر سیز فائر کی گئی تھی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...