اسلام آباد: آئی ایم ایف کا ڈومور ختم نہ ہوسکا پٹرولیم پر لیوی مزید بڑھانے کا مطالبہ، 50 روپے فی لٹر کی لیوی ناکافی قرار دے دی، پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
اجلاس میں حکام کے مطابق آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لٹر کی لیوی ناکافی قرار دے دی، آئی ایم ایف نے پٹرولیم لیوی 50 روپے فی لٹر سے بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، آئی ایم ایف نے 9 جائزہ مکمل کرنے کےلیے لیوی بڑھانے کی شرط عائد کی ہے۔
حکام وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر لیوی نہ بڑھانے پر آئی ایم ایف تاحال مطمئن نہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر آئی ایم ایف کا وفاقی بجٹ پر عدم اطمینان کا اظہار، لیوی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے ایف بی آر ٹیکس ہدف پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، حکام کے مطابق آئی ایم ایف نے ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کی کوششیں ناکافی قرار دی ہیں، جب کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کے اقدامات بھی ناکافی قرار دیے ہیں۔
اسی طرح آئی ایم ایف نے پاکستان کو ٹیکس وصولیاں بڑھانے کے اقدامات کرنے کا کہا ہے، آئندہ بجٹ میں ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 9200 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے.
آئی ایم ایف نے 869 ارب روپے کی لیوی جمع کرانے کےلیے لیوی کا ریٹ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔