Home نیوز پاکستان پنجاب بھرمیں ڈینگی کے وار جاری ،115 نئے کیسزرپورٹ

پنجاب بھرمیں ڈینگی کے وار جاری ،115 نئے کیسزرپورٹ

Share
Share

لاہور: محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور سمیت صوبے بھرمیں 115 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔

سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14ہزار53 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6375 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 68 نئے مریض سامنے آئے۔

رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2619 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 4 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 15 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ رواں سال ڈینگی کے کل 1479 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ملتان میں رواں سال ڈینگی کے کل 1354 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 9 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ، رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 818 مریض جبکہ گزشتہ روز 7 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ میں 4 اور اوکاڑہ میں ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آئے۔ اسی طرح قصور، نارووال، سرگودھا، خانیوال، ڈیرہ غازی خان اور جھنگ میں ڈینگی کا ایک ، ایک نیا مریض سامنے آیا۔

پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 128 مریض زیرعلاج ہیں، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 91 مریض زیرعلاج ہیں ۔

سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...