Home نیوز پاکستان افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنا مسائل کا حل نہیں،صنم سعید

افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنا مسائل کا حل نہیں،صنم سعید

Share
Share

کراچی:معروف اداکارہ صنم سعید نے پاکستان سے بڑے پیمانے پر افغان مہاجرین کی بے دخلی کے خلاف تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنا مسائل کا حل نہیں۔

صنم سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ “پاکستان میں پناہ لینے والے افغان مہاجرین کو زبردستی ملک بدر کرنے سے ہمارے بنیادی مسائل حل نہیں ہوں گے”۔

اداکارہ نے کہا کہ “مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہماری حکومت ملک کو درپیش چلینجز اور مسائل سے نمٹنے کے بجائے ہماری توجہ کسی اور طرف منتقل کررہی ہے”۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ “اس وقت دُنیا میں جو حالات چل رہے ہیں، اُن کو دیکھتے ہوئے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ہمدری اور رحم کرنے کی ضرورت ہے”۔

صنم سعید نے اپنی پوسٹ میں حکومتِ پاکستان کے آفیشل ایکس اکاوْنٹ کو بھی ٹیگ کیا۔

خیال رہے کہ حکومت کی طرف سے بہترین انتظامات کے سبب اب تک ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد افغان باشندے بغیر کسی نہ خوشگوار واقعہ کے واپس افغانستان جا چکے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان سے افغان مہاجرین کو لے کر پہلی خصوصی پرواز برطانیہ روانہ ہوئی، پہلی پرواز کے ذریعے خواتین اور بچوں سمیت 200 افغان شہری برطانیہ روانہ ہوئے۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...