Home نیوز پاکستان امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ،انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 60 پیسے کا ہو گیا

امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ،انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 60 پیسے کا ہو گیا

Share
Share

کراچی:روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں کمی کارججان جاری ہے ۔ایک ماہ سے مسلسل اپنی قدر کم کرنے والا ڈالر آج انٹر بینک میں مزید سستا ہوا ہے۔جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 8 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 68 پیسے کا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 5 ستمبر کو انٹر بینک میں ڈالر 307 روپے 10 پیسے کا تھا، انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ 1 ماہ میں 23 روپے 50 پیسے کم ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 216 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 296 پر آ گیاجبکہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 47 ہزار 79 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Share
Related Articles

ملک بھر میں آج شب برأت،بابرکت محافل کا اہتمام

اسلام آباد:ملک بھر کی مساجد میں آج شب برآت کی مناسبت سے...

مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا،آرمی چیف

اسلام آباد آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے...

پاکستان اور ترکیہ میں معاہدوں اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ میں معاہدوں اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں...

سفاک باپ نے چار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

صوابی: خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں سفاک باپ نے 4 بچوں کو...