Home سیاست بشریٰ بی بی کی اپنے شوہر کی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کے لیے دائر درخواست پر سماعت ملتوی

بشریٰ بی بی کی اپنے شوہر کی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کے لیے دائر درخواست پر سماعت ملتوی

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپنے شوہر کی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کے لیے دائر درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جس سیل میں رکھا گیا ہے وہاں نماز بھی بمشکل ادا کی جا سکتی ہے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ ہماری تاریخ رہی ہے کہ جو بھی صدر یا وزیراعظم بنے وہ بعد میں اڈیالہ اور اٹک جیل کا مہمان بنتا ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ جو گنجائش اور جو کچھ عدالت کرسکتی ہے اس پر میں آرڈر کردوں گا۔

بعدازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...