Home sticky post 3 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت پیٹرولیم سے متعلق اجلاس ، ایندھن کے موجودہ ذخائر اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت پیٹرولیم سے متعلق اجلاس ، ایندھن کے موجودہ ذخائر اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ

Share
Share

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پیٹرولیم سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں ایندھن کے موجودہ ذخائر اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم نے ایندھن کے وافر ذخائر اور تسلی بخش سپلائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ سپلائی چین کی سخت نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملک بھر میں ایندھن کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے اور صارفین کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔

انہوں نے وزارتِ پیٹرولیم اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور باہمی رابطہ کاری کے نظام کو مزید مضبوط بنائیں تاکہ ایندھن کی سپلائی ملک بھر میں مستحکم رہے۔

اجلاس میں وزیر پیٹرولیم، وزیر موسمیاتی تبدیلی، وزیر اطلاعات و نشریات، وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، سیکرٹریز پیٹرولیم و آئی ٹی سمیت مختلف وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان کیخلاف گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان کیخلاف گمراہ کن اور...

امریکا کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے والے علی لاریجانی کون ہیں؟

تہران:ایران کی سیاسی اور عسکری قیادت میں سب سے نمایاں مقام رکھنے...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا پیغام سوشل میڈیا پر جاری

تہران:ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا ہاتھ سے...