Home کھیل بولڈ ہونے کے باوجود بھی بیٹسمین آؤٹ نہ ہوسکا

بولڈ ہونے کے باوجود بھی بیٹسمین آؤٹ نہ ہوسکا

Share
Share

کینبرا: اگر کوئی بلے باز کلین بولڈ ہوکر بھی آؤٹ ہونے سے بچ جائے تو شاید آپ کو یقین نہ آئے لیکن آسٹریلیا میں میچ کے دوران ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا جس نے سب کو حیران کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں ویسٹرن ڈسٹرکٹس کے مابین تھرڈ گریڈ میچ کے دوران بولر نے بیٹسمین کو کلین بولڈ کردیا تاہم اس کے باوجود وہ ناٹ آؤٹ رہا۔

ہوا کچھ یوں کہ گیند وکٹ پر لگنے کے باوجود دونوں بیلز نہیں گریں اور نہ ہی تینوں میں سے ایک بھی اسٹمپ مکمل طور پر اکھڑ سکا جس پر امپائرز نے اسے آؤٹ قرار نہیں دیا۔
ایم سی سی کے قانون 29.1 کے مطابق بلے باز کو تب تک بولڈ آؤٹ نہیں قرار دیا جاسکتا ہے جب تک اسٹمپ کے اوپر سے کم از کم ایک بیل مکمل طور پر نہ گرے یا کم ازکم ایک یا اُس سے زیادہ اسٹمپ مکمل طور پر زمین سے نہ اُکھڑ جائیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے کرکٹ کی تاریخ کے اس انوکھے واقعے پر اپنے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بعص صارفین کا کہنا تھا کہ ایسا زندگی میں صرف ایک بار ہی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...