Home sticky post 3 عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی،شیخ وقاص اکرم

عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی،شیخ وقاص اکرم

Share
Share

پشاور:رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کے ڈیتھ سیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ ہم قانون کی حدود میں رہتے ہوئے اپنا حق مانگنا چاہتے ہیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی کو ایسے سیل میں رکھا گیا ہے جہاں دہشتگردوں کو رکھا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں وہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ٹوٹ نہیں سکتے، پی ٹی آئی قیادت کوجھوٹے مقدمات میں جیلوں میں رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی سے 6 ماہ میں صرف ایک بار سیاسی ملاقات رکھی گئی ہے، ملاقاتیں عدالتی حکم کے مطابق رکھی جاتی تھیں، فیصلہ ہوا تھا 6 لوگ بانی کو ریگولر ملیں گے، عدالتی آرڈرز کی خلاف ورزی کی گئی،ہم کئی بار عدالت بھی جاچکے ہیں، قیدی کو اپنے وکلا،رفقا اورخاندان کے لوگوں سے ملنے کا حق قانون دیتا ہے، عدالتی احکامات ہوا میں اْڑائے جارہے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی حدود میں رہتے ہوئے اپنا حق مانگنا چاہتے ہیں، پچھلی بار وکلاء کو بھی 2 کلومیٹر دور روک لیا گیا،ملاقات کیلئے نہیں جانے دیا گیا، وکلا ء اپنے اہم کیسز چھوڑ کر اڈیالہ آتے ہیں ان کو ملنے نہیں دیا جاتا، عدالتی احکامات ہوا میں اْڑائے جارہے ہیں، عدالتوں کو اپنے احکامات کی پاسداری یقینی بنانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک سابق وزیراعظم گزرے ہیں ان کوملاقاتوں کیلئے مرضی کے ہال مہیا تھے، جیل حکام بانی کیلئے اخبارات بھی روک لیتے ہیں، بانی سے اہلیہ کی ملاقاتیں بھی 2 بار کینسل کی گئیں، عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی پر شدید تشویش ہے، حکومت بانی سے ملاقاتوں پر پابندی لگا کر کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔

Share
Related Articles

بابر اعظم پسندیدہ کھلاڑی تھے لیکن اب نہیں، سونیا حسین

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبان پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے...

ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز...

قلات میں قومی شاہراہ پر فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید، چار زخمی

قلات:بلوچستان کے علاقے قلات میں قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی...

آئی سی سی لاجسٹک پارٹنر کا پاکستان کو اپنی طرز کے پہلے موبائل چینجنگ روم کا عطیہ

کراچی:آئی سی سی کے لاجسٹک پارٹنر کی جانب سے پاکستان کو اپنی...