Home sticky post 6 بلوچستان میں شدید برفباری کے باوجود پاک فوج ریلوے ٹریکس اور مسافر ٹرینوں کی حفاظت پرمامور

بلوچستان میں شدید برفباری کے باوجود پاک فوج ریلوے ٹریکس اور مسافر ٹرینوں کی حفاظت پرمامور

Share
Share

کوئٹہ:بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری اور سخت موسمی حالات کے باوجود پاک فوج ریلوے ٹریکس کی نگرانی پر مامور ہے۔ پاک فوج کے جوان ایک طرف شدید موسمی آزمائشوں اور دوسری جانب دہشتگردی کے ممکنہ خطرات کے باوجود عزم و حوصلے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

جعفر ایکسپریس اور بولان ایکسپریس کے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کے جوان برفباری میں بھی مسلسل ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اور ریلوے لائنوں و مسافر ٹرینوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔

پاک فوج کے جوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں اور سخت موسم و کٹھن حالات میں بھی ریلوے نظام کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں، جو قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...