Home تازہ ترین پانی میں ڈوبنے کے خوف میں مبتلا اداکارہ حمیرا نے زیرِ آب فوٹو شوٹ کیسے کرایا،تفصیل سامنے آگئی

پانی میں ڈوبنے کے خوف میں مبتلا اداکارہ حمیرا نے زیرِ آب فوٹو شوٹ کیسے کرایا،تفصیل سامنے آگئی

Share
Share

کراچی :اداکارہ اور ماڈل حمیرا کی اندوہناک موت اور پھر تدفین کے بعد ان کی زندگی کے نئے نئے پہلو سامنے آ رہے ہیں۔

42 سالہ اداکارہ ڈرائنگ اور آرٹ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ تھیں۔ انھوں نے کئی ڈراموں میں کام کیا۔ ایک ریئلٹی شو سے شہرت حاصل کی اور فلموں میں بھی قسمت آزمائی۔

حمیرا ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں۔ انھوں نے اپنے والد کی پینٹنگ بنائی تھی جسے ان کی سالگرہ پر بطور تحفہ دیا۔اپنے ہاتھوں سے والد کی بنائی گئی پینٹنگ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے حمیرا نے انھیں سب سے ہینڈ سم فادر اور اپنا ہیرو قرار دیا تھا۔

مصوری کے علاوہ حمیرا اصغر کو اسکائی ڈائیونگ کا بھی شوق تھا تاہم وہ پانی میں ڈوب جانے کے خوف میں مبتلا تھیں۔اس بات کا انکشاف انھوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ بچپن میں پانی میں ڈوب گئی لیکن بروقت لوگوں نے مجھے نکال کر بچالیا تھا جس کے بعد ڈوبنے کا خوف بیٹھ گیا تھا۔

حمیرا نے مزید بتایا کہ ترکیہ میں ہونے والے ایک فیسٹیول میں انھیں مدعو کیا گیا تھا اور تھیم پانی کے اندر فوٹو شوٹ کرانا تھا۔انھوں نے بتایا کہ پانی کے اندر رہنے کے لیے مجھے اپنا خوف دور کرنا تھا جس کے لیے باقاعدہ تربیت لینا پڑی اور اس میں دو سال لگ گئے۔

ماڈل و اداکارہ حمیرا نے دو برسوں کی محنت کے بعد بالآخر میں نے وہ کام کرلیا جسے اب تک فوبیا ہونے کی وجہ سے وہ نہ کرپائی تھیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...