Home انٹرٹینمٹ پی ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب میں طوفانی بارشوں سے اموات کی تفصیلات جاری

پی ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب میں طوفانی بارشوں سے اموات کی تفصیلات جاری

Share
Share

لاہور:پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں بارشوں سے ہونے والی اموات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مجموعی طور پر 17 اموات رپورٹ ہوئیں، لاہور میں 4 اموات، گوجرانوالہ میں 6 اموات، چکوال، شیخوپورہ میں 3، 3 اموات، جھنگ اور فیصل آباد میں 1 ، 1 موت رپورٹ ہوئی، بارش کے باعث مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 49 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 32 افراد شدید اور 17 افراد معمولی زخمی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا ہے کہ صوبائی کنٹرول روم سے تمام ترصورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے، پنجاب کی انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، شہری نقصانات کی اطلاع کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...