Home sticky post 6 ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر کے طلبہ سے خطاب، سوال و جواب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر کے طلبہ سے خطاب، سوال و جواب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

Share
Share

پلندری :پاک فوج کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے 15 ستمبر کو پلندری آزاد کشمیر میں مختلف جامعات کے ایک ہزار سے زائد طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے مختلف سوالات کے جواب دیے، جن کے چند کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں۔

خطاب کے دوران ایک سوال عوامی ایکشن کمیٹی اور حالیہ احتجاجی مظاہروں سے متعلق کیا گیا، جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ایک فعال سیاسی نظام موجود ہے جو کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اگر ٹیکس وصول نہ کرے تو مراعات اور تنخواہیں کیسے دی جائیں گی جبکہ 30 فیصد سے زائد افراد آزاد کشمیر میں سرکاری ملازمتوں سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام شعبوں، بالخصوص تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے اشاریے (INDICATORS) بہت بہتر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے، تاہم احتجاج کو انتشار میں بدل دینا معیشت اور ریاست دونوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے، اور پاکستان کا خواب دیکھنے والے قائداعظم محمد علی جناح کا بھی کشمیر سے جذباتی تعلق تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج میں درجنوں کشمیری افسران اور جوان خدمات انجام دے رہے ہیں، اور کشمیر کا مستقبل صرف اور صرف "کشمیر بنے گا پاکستان” ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...