Home Uncategorized ذیا بیطس کی دوا پارکنسنز بیماری کی رفتار سست کرنے میں مددگار

ذیا بیطس کی دوا پارکنسنز بیماری کی رفتار سست کرنے میں مددگار

Share
Share

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ذیا بیطس کی دوا رعشے کا مرض بڑھنے کی رفتار کو سست کر سکتی ہے۔ یہ پیش رفت مستقبل میں بیماری سے نمٹنے کے لیے بطور ایک اہم قدم شمار کی جا رہی ہے۔

تحقیق کے مطابق وہ مریض جنہوں نے لِکسیسینیٹائڈ کا استعمال کیا تھا ان میں (تھرتھراہٹ اور حرکات میں سستی جیسی) موٹر علامات کی ارتقاء میں کمی واقع ہوئی تھی۔

تاہم، تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ لِکسیسینیٹائڈ کا استعمال کرنے والے 46 فی صد افراد کو متلی جبکہ 13 فی صد کو قے کی کیفیت میں مبتلا دیکھا گیا۔

تحقیق کے پرنسپل محققین پروفیسر ویسیلیوس میئسنر اور اولیور ریسکول کا ایک مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ گزشتہ 30 سالوں سے دونوں یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وقت کے ساتھ پارکنسنز بیماری سے متعلقہ علامات کی رفتار کو سست کیسے کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اعتبار سے لِکسیپارک کی دوسرے مرحلے کی آزمائش کے مثبت نتائج میں پارکنسنز بیماری کی موٹر علامات میں اضافے کی رفتار میں ایک برس کے دوران کمی کا واقع ہونا ایک اہم پیش رفت ہے۔

محققین کے مطابق حاصل ہونے والے حوصلہ افزاء نتائج کی مستقبل میں تصدیق کے لیے کوشش کی جائے گی تاکہ ان نتاج کو مطبی پریکٹس میں ڈھالا جا سکے۔

محققین نے یہ مطالعہ 156 افراد پر کیا جن میں حال ہی میں پارکنسنز کی تشخیص ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...