Home نیوز پاکستان دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس سماعت کے لئے مقرر

دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس سماعت کے لئے مقرر

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری روسٹر میں بتایاگیا ہے کہ کیس کی سماعت گیارہ ستمبر کو چار رکنی بینچ کرے گا، جس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کریں گے۔

بینچ میں جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔ اس حوالے سے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی، چیئرمین واپڈا، چیئرمین ایف بی آر، گورنر سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کو نوٹس جاری کردیے گیے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، ایوان مچھلی منڈی بن گیا

اسلام آباد:وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ژوب میں ہلاک

راولپنڈی :پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے...

اگر9 مئی کے معاملے پر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے،عارف علوی

کراچی : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ تبدیلی ہم...

قتل و غارت کرنے والے صرف بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت کرنے...