Home Uncategorized وکی کوشل کو فلم ڈنکی میں شامل نہیں کرنا چاہتا تھا ،ڈائریکٹر کا انکشاف

وکی کوشل کو فلم ڈنکی میں شامل نہیں کرنا چاہتا تھا ،ڈائریکٹر کا انکشاف

Share
Share

ممبئی: شاہ رخ خان کی نئی کامیڈی فلم ’ڈنکی‘ کے لیجنڈری ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ وکی کوشل کو فلم میں شامل نہیں کرنا چاہتے تھے۔

وکی کوشل نے نئی فلم میں یادگار کردار ادا کیا ہے جسے شائقین فلم اور تجزیہ کاروں کی طرف سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ جب وہ فلم کی کاسٹ کے متعلق اپنی ٹیم سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ’ڈنکی‘ کے کردار کیلئے وکی کوشل جیسا لڑکا چاہئے۔

ہیرانی نے بتایا کہ اس موقع پر وکی کوشل کے والد شام بھی موجود تھے جو فلم کی ٹیم کا حصہ تھے۔

ڈائریکٹر نے شام کو کہا کہ وہ وکی کوشل کو کردار آفر نہیں کریں گے کیونکہ یہ ایک چھوٹا کردار ہے اور وکی آج کل مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔

راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ رات کو انہیں وکی کوشل کا فون آیا اور اس نے انہیں کہا کہ وہ اداکار کے والد کو کیسے کہہ سکتے ہیں وہ اسے کردار آفر نہیں کریں گے اور پھر دوسرے دن وکی کوشل میرے سیٹ پر آگئے اور فلم کا حصہ بن گئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...