Home Uncategorized عاطف اسلم اور صبور علی کے رومانوی گانے کی چرچے

عاطف اسلم اور صبور علی کے رومانوی گانے کی چرچے

Share
Share

کراچی:عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا اداکارہ صبور علی کے ساتھ رومانوی گانا ‘زندگی’ ریلیز ہوگیا۔

پاکستان سمیت بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والے عاطف اسلم کے مداح ہر وقت گلوکار کے نئے گانوں کے آنے کا انتظار کرتے ہیں اور اُن کے ہر گانے کو کافی مقبولیت ملتی ہے۔

اب عاطف اسلم نے سال کے اختتام پر اپنا نیا گانا ریلیز کرکے مداحوں کو تحفہ دیا ہے، گلوکار کے اس رومانوی گانے میں اُن کے ہمراہ معروف اداکارہ صبور علی کاسٹ کیا گیا ہے۔

عاطف اسلم نے ‘زندگی’ کے عنوان سے اپنا نیا کلاسیکل گانا ریلیز کیا ہے جس کی ہدایتکاری رضوان شیرازی نے کی ہے جبکہ یہ گانا مرحوم شاعر قتیل شفائی کا لکھا گیا ہے جوکہ شہنشاہ غزل مہدی حسن نے گایا تھا۔

اس گانے کو گزشتہ روز یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا جسے اب تک 2 ملین سے زائد مداح سُن چکے ہیں، مداحوں کی جانب سے اس گانے کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو کے مطابق، گانے کی کہانی کچھ یوں ہے کہ پہلے عاطف اسلم اور صبور علی ایک ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہوتے ہیں اور پھر اچانک دونوں کے درمیان علیحدگی ہوجاتی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...