Home نیوز پاکستان کانگو وائرس میں مبتلا سول ہسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر انتقال کرگئے

کانگو وائرس میں مبتلا سول ہسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر انتقال کرگئے

Share
Share

کوئٹہ :کانگو وائرس کا شکار ہونےوالے سول ہسپتال کے ڈاکٹر شکراللہ خان کراچی میں انتقال کرگئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈاکٹر شکراللہ خان 3روز قبل کانگو وائرس سے متاثر ہوئے تھے ، وہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے ۔

یاد رہے کہ کوئٹہ کے سول ہسپتال کے 5 ڈاکٹروں سمیت عملے کے 8 افراد کانگو وائرس کا شکار ہو ئے تھے جنہیں کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کوئٹہ میں کانگو وائرس کے باعث نوجوان ڈاکٹر شکر اللہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر شکر اللہ کے کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی رنج ہوا ہے ، ڈاکٹر شکر اللہ نے اپنی جان دے کر دکھی انسانیت کی خدمت کی مثال قائم کی ، کانگو وائرس کے مریضوں کے علاج میں مصروف تمام ڈاکٹرز کو سلیوٹ کرتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ڈاکٹرز پر قوم کو فخر ہے۔

Share
Related Articles

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...