Home نیوز پاکستان انٹربینک میں ڈالرسستا، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے ریٹ بڑھ گئے

انٹربینک میں ڈالرسستا، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے ریٹ بڑھ گئے

Share
Share

کراچی: زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہونے کے باعث جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے ریٹ بڑھ گئے۔

آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ کے تحت قسط کی موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 24کروڑ 30لاکھ ڈالر کے اضافے سے 8ارب 27کروڑ ڈالر کی سطح پر آنے، درآمدی ڈیمانڈ محدود اور ادائیگیاں متوازن ہونے جیسے عوامل کے باعث جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ دوبارہ 281 روپے سے تجاوز کرگئے۔

حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی اگلی قسط حاصل کرنے کی تیاریوں اور دوست ممالک سے فنانشل گیپ میں کمی کو پورا کرنے کی حکمت عملی جیسے عوامل کے سبب کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 پیسے کی کمی سے 279 روپے 59پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں طلب ورسد کا توازن بگڑنے سے ڈالر کی قدر 23 پیسے کے اضافے سے 281روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہونے سے مستقبل میں بھی درآمدی سرگرمیاں محدود رہنے، برآمدی شعبوں سے موصول ہونے والی برآمدی آمدنی اور ترسیلات زر کی آمد اطمینان بخش ہونے سے انٹربینک میں سپلائی بہتر ہے۔

اسی طرح غیرملکیوں کی پاکستان کے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری دلچسپی، ترسیلات زر بڑھانے کی غرض سے پاکستان کی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ سہ فریقی معاہدہ بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کو تگڑا کرنے کا باعث بن رہا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...