Home نیوز پاکستان گھریلو ملازمہ تشدد کیس، جج کی اہلیہ ملزمہ سومیا کی عبوری ضمانت منظور

گھریلو ملازمہ تشدد کیس، جج کی اہلیہ ملزمہ سومیا کی عبوری ضمانت منظور

Share
Share

اسلام آباد: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کم عمر ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں جج کی اہلیہ ملزمہ سومیا عاصم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

ملزمہ سومیا عاصم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی جہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر عابدہ ساجد نے 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمہ کی 7 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزمہ سومیا کو شامل تفتیش ہونے اور آئندہ سماعت پر ایڈیشنل سیشن جج فرخ فرید کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

عدالت میں دائر درخواست میں سومیا عاصم نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر میں بیان کی گئی کہانی درست نہیں بلکہ من گھڑت ہے، رضوانہ اپنے والدین کی مرضی سے میرے گھر میں ملازمہ تھی، رضوانہ پر کبھی بھی تشدد نہیں کیا، تفتیش میں اپنے مؤقف کو درست ثابت کروں گی، رضوانہ کی عمر 17 سال سے زائد ہے۔

سومیا عاصم نے کہا کہ رضوانہ کے ساتھ ہمیشہ اپنے تینوں بچوں کی طرح نرمی سے پیش آتی رہی ہوں، جب سے رضوانہ میرے پاس کام کر رہی ہے کبھی کوئی شکایت نہیں تھی، حقائق کو توڑ مروڑ کر میرے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، میں بھی اس منفی مہم کی متاثرہ ہوں جو میرے اچھی شہرت کے حامل شوہر سول جج کیخلاف چلائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ذہنی ٹراما کی وجہ سے مجھے شدید مشکلات کا سامنا ہے، تعلیم یافتہ اور با وقار خاتون ہوں، بدنیتی کی بنیاد پر کیس میں پھنسایا جا رہا ہے، پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں، میری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...