Home Uncategorized ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کے ساتھ صدارتی مباحثے کے لئے رضامندی ظاہر کردی

ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کے ساتھ صدارتی مباحثے کے لئے رضامندی ظاہر کردی

Share
Share

واشنگٹن: امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے حکمراں جماعت کی امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ ٹی وی پر براہ راست مباحثے پر کہا ہے کہ ’’میں اس سے بات کرنے جا رہا ہوں کیوں کہ بحثیں دلچسپ ہوتی ہیں‘‘۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر اور موجودہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنی حریف امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ اگلے ہفتے ہونے والے صدارتی مباحثے کے دوران بغیر کسی رکاوٹ کے بولنے کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ کملا ہیرس کے ساتھ صدارتی مباحثے پر 2 اعتراضات اُٹھاتے ہوئے انکار کر چکے ہیں۔ اُن کے بقول اے بی سی چینل کملاہیرس کا حمایتی ہے اور دوم ایک وقت میں صرف ایک مقرر کا مائیک نہ کھلا ہو۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی ویژن پر مباحثے میں ایک فریق کے بولتے وقت دوسرا مائیک مکمل طور پر بند رکھنے کی شرط عائد کی تھی جبکہ کملا ہیرس کا موقف اس کے برعکس تھا۔

حالانکہ نے ٹرمپ نے جوبائیڈن کے ساتھ اے بی سی نیوز پر صدارتی مباحثہ کرنے کو قبول کیا تھا لیکن جب ڈیموکریٹ پارٹی نے جوبائیڈن کی جگہ کملا ہیرس کو اپنا امیدوار نامزد کیا تو وہ وعدے سے پھر گئے تھے۔

امریکی ٹی وی چینل ’’اے بی سی نیوز‘‘ کے زیر اہتمام 10 ستمبر کو ریاست پنسلوانیا کے سب سے بڑے شہر فلاڈیلفیا میں ہونے والا مباحثہ دونوں امیدواروں کے لیے بڑا امتحان ہے جبکہ الیکشن میں صرف دو ماہ کا قلیل وقت رہ گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جوبائیڈن کے ساتھ صدارتی مباحثے میں ٹرمپ نے سبقت حاصل کرلی تھی جس کے بعد ووٹرز کے دباؤ پر حکمراں جماعت نے جوبائیڈن کی جگہ کملا ہیرس کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...