Home Uncategorized چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے

چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے

Share
Share

بیجنگ: چین کے جنوب مغربی صوبے ینان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 47 افراد ملبے تلے دب گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 51 منٹ پر صوبہ ینان کے شہر ژاؤتونگ کے قریبی قصبے تانگ فانگ کے گاؤں لیانگشوئی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 47 افراد دب گئے۔

واقعہ کے بعد 200 سے زیادہ امدادی کارکن 33 فائر فائٹنگ گاڑیوں اور 10 لوڈنگ مشینوں کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ڈیزاسٹر ریلیف کے ہیڈ کوارٹر کے مطابق ملبے تلے دب جانے والے افراد کا تعلق 18 خاندانوں سے ہے ، امدادی کارکنوں نے متاثرہ علاقے سے 200 سے زیادہ افراد کو نکال لیا گیا ہے صوبائی کمیشن نےقدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں کارروائی کےلئے لیول-تھری کے ہنگامی ردعمل کو فعال کیا گیا۔

مقامی محکمہ موسمیات نے منگل کو قصبے میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے سے کم سے کم درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی توقع ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...