Home Uncategorized غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں ہے،اسرائیلی وزیر

غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں ہے،اسرائیلی وزیر

Share
Share

تل ابیب : انتہاپسند اسرائیلی وزیر امیچے الیاہو صیہونی بمباری سے تباہ حال غزہ پر ایٹم بم گرانے کی باتیں کرنے لگے۔

ایک انٹرویو کے دوران انتہاپسند اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں ہے، فلسطینیوں کو آئرلینڈ یا کسی صحرا چلے جانا چاہیے۔

بعد ازاں اسرائیلی وزیر غزہ پر ایٹم بم گرانے کے اپنے بیان سے مکر گئے اور کہا کہ ایٹم بم استعمال کرنے کی بات میں نے استعارے کے طور پر کہی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر ایٹمی حملے کی بات کرنے والے اسرائیلی وزیر پر اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر الیاہو کا بیان حقیت پسندانہ نہیں ہے، اسرائیلی فورسز غزہ میں معصوم لوگوں کو نقصان پہنچانے سے بچانے کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق آپریشن کر رہی ہے جو ہماری فتح تک جاری رہے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...