Home Uncategorized انوشکا کی کوہلی کو سنچریوں کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے پر مبارکباد

انوشکا کی کوہلی کو سنچریوں کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے پر مبارکباد

Share
Share

ممبئی :بالی ووڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر اور مایہ ناز بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ برابر کیے جانے پر مبارکباد دی ہے۔

ورلڈکپ 2023 میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی نے 101 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

میچ کے بعد انوشکا شرما نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر شوہر کی تصاویر کے ساتھ انہیں سنچری پر مبارکباد دی۔

انوشکا شرما نے انسٹاگرام اسٹوری پر تصویر کے عنوان میں تحریر کیا “اپنی سالگرہ پر خود کو سنچری کا تحفہ”۔

یاد رہے کہ یہ ویرات کوہلی کی ون ڈے کرکٹ میں 49ویں سنچری تھی۔ انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...