Home sticky post 5 دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے طلاق کے ایک سال بعد معروف گلوکار سے منگنی کرلی

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے طلاق کے ایک سال بعد معروف گلوکار سے منگنی کرلی

Share
Share

دبئی:دبئی کی مشہور شہزادی شیخہ مہرہ اور مشہور امریکی مراکش ریپر فرنچ مونٹانا نے ڈیٹنگ کی خبروں کے بعد منگنی کی تصدیق کردی۔

شادی کے ایک سال بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق لینے کا اعلان کرنے والی دبئی کے حکمران کی بیٹی شیخہ ماہرہ نے اپنے بوائے فرینڈ مشہور ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی ہے۔

یہ اعلان پیرس فیشن ویک کے دوران سامنے آیا، جہاں نئے جوڑے کو قریبی دوستوں اور خاندان کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس سے قبل شیخہ ماہرہ کی ڈیتنگ کی افواہیں خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی تھیں اور انہیں کئی مرتبہ ریپر فرنچ مونٹانا کیساتھ تصاویر میں دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کاروباری دنیا میں بھی اپنا نام بنا رہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں مہرا M1 کے نام سے پرفیومز کی ایک بزنس چین متعارف کروائی، جس کا پہلا پرفیوم “ڈائیوارس” ہے، جس کی قیمت 272 ڈالر رکھی گئی ہے۔

یہ پرفیوم ان کی اپنے شوہر شیخ مانا بن محمد المکتوم سے 2024 میں طلاق کے بعد لانچ کیا گیا تھا۔ ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جو مئی 2024 میں پیدا ہوئی تاہم اس کے دو ماہ بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

دوسری جانب امریکی ریپر فرنچ مونٹانا جن کا اصل نام کریم خربوش ہے، اپنے ہِٹ گانوں اور افریقی و مشرق وسطیٰ میں فلاحی سرگرمیوں کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...