Home سیاست ورزش کے لئے ڈمبل فراہم کیے جائیں، بانی تحریک انصاف نے درخواست جمع کرادی

ورزش کے لئے ڈمبل فراہم کیے جائیں، بانی تحریک انصاف نے درخواست جمع کرادی

Share
Share

راولپنڈی:190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 2 درخواستیں جمع کروادی گئیں، ایک درخواست بانی پی ٹی آئی کو ورزش کے لئے ڈمبل فراہمی سے متعلق ہے۔

درخواستیں بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے جمع کروائیں، ایک درخواست بانی پی ٹی آئی کو ورزش کیلئے ڈمبل فراہم کرنے کی ہے، جبکہ دوسری درخواست بانی پی ٹی آئی سے بینک اسٹیٹمنٹ کیلئے لیٹر پر دستخط کروانے کی ہے۔

عدالت نے دونوں درخواستوں پر جیل حکام کو جیل مینوئل کے مطابق عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی۔

ادھر جیل حکام نے ڈمبل کی فراہمی جیل مینوئل کے خلاف قرار دیتے ہوئے انکار کر دیا، جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کو بینک اسٹیٹمنٹ کی دستاویزات بھی روک دیں۔

Share
Related Articles

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق...

لاہورمیں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ گینگ ریپ

لاہور: لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا...

وفاقی کابینہ اجلاس،86 فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک...