Home sticky post شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس کر دیا ہے،عمر ایوب

شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس کر دیا ہے،عمر ایوب

Share
Share

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس کر دیا ہے۔پی ٹی آئی کا جب جلسہ ہوتا ہے تو انٹرنیٹ کی اسپیڈ سست کر دی جاتی ہے۔

اسلام آباد میں امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کے مجوزہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024ء کے ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کا جب جلسہ ہوتا ہے تو انٹرنیٹ کی اسپیڈ سست کر دی جاتی ہے، تحریکِ انصاف اس ڈیجیٹل نیشن بل کی مخالفت کرتی ہے۔
اجلاس میں عمیر نیازی نے کہا کہ ملک کی ڈیجیٹل اکانومی تباہی کے دہانے پر ہے، پاکستان میں ٹولز ہی دستیاب نہیں ہیں، اتنی جلد بازی نہ کریں، ہمارے تحفظات دور کریں۔
اس موقع پر وزیرِ مملکت شزا فاطمہ نے کہا کہ بل میں کچھ ترامیم لائی گئی ہیں، ترمیم شدہ بل تمام ارکان کو فراہم کر دیا گیا ہے۔اجلاس میں کمیٹی ممبر بیرسٹر گوہر نے سوال کیا کہ آخر اس کی ضرورت کیوں پڑ رہی ہے؟
شزا فاطمہ نے کہا کہ یہ ڈیٹا پول ایک جگہ اکٹھا نہیں ہو رہا، یہ غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ ڈیٹا ایک جگہ جمع ہو گا، ادارے ڈیجیٹلائز ہو رہے ہیں، ڈیجیٹل شناخت سے بہت ساری چیزیں آسانی سے دستیاب ہو جائیں گی۔
کمیٹی ممبر شیر ارباب نے کہا کہ اسلام آباد میں آپ پہلے انٹرنیٹ کی اسپیڈ کو چیک کریں، ایک طرف ڈیجیٹل کی باتیں کر رہے ہیں دوسری طرف انٹرنیٹ کا حال چیک کریں۔
شیر ارباب نے کہا کہ جب پیکا ایکٹ آیا تو اس کا نقصان ان کو ہوا جو اسے لائے تھے، اربوں روپے کا نقصان انٹرنیٹ کی سست روی اور فائر وال سے ہو رہا ہے۔
کمیٹی ممبر عمر ایوب نے کہا کہ ہم اس بل کے سیکشن آف لاء کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں، بل کو بلڈوز نہیں ہونے دیں گے، پی ٹی اے کے چیئرمین پہلے سے ریٹائر فوجی افسر ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ نادرا، پی ٹی اے میں ریٹائر فوجی جرنیل بیٹھے ہیں، آپ کے پروفیشنل کہاں ہیں؟ ڈیٹا کیسے محفوظ رہے گا؟ اس کا غلط استعمال کیسے روکا جائے گا؟
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو فکس کریں، آپ اس اتھارٹی کے 5 ممبر بنا لیں، ایک چیئرپرسن اور 4 ممبر صوبوں سے لیں، تعلیمی قابلیت بھی بیچلرز سے ختم کر کے ماسٹر کر لیں، ہماری دو چار گزارشات پر وزیر صاحبہ نظرِ ثانی کریں۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بل منظور کرنے کے حق میں 10 ارکان، 6 نے مخالفت میں ووٹ دیے۔
بعدازاں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024ء منظور کر لیا۔
علاوہ ازیں وزیرِ مملکت شزا فاطمہ نے کمیٹی کو بریفنگ دی کہ کوئی بھی ادارہ ڈیجیٹل نہیں ہونے جا رہا، مجھے اس کے خلاف جنگ لڑنا پڑ رہی ہے، سرکاری ادارے ڈیجیٹل نہیں ہونا چاہتے ہیں۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ یہ بل ایک انفرادی شخص کو طاقت ور بنائے گا، ڈیجیٹل ہونے سے لوگوں کے بنیادی مسائل حل ہوں گے، کسی بھی ایک ادارے کے پاس ڈیٹا سینٹرل نہیں ہو رہا، فنانشل فراڈ سے متعلق ابھی مسائل آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر سائبر سیکیورٹی تھریٹس بڑھتے جا رہے ہیں، ہمیں خود فیصلہ کرنا ہوگا کہ رشوت کے بازار کو ختم کرنا ہے یا نہیں؟ اگر رشوت کو ختم کرنا اور نظام میں شفافیت لانی ہے تو ڈیجیٹل ہونا پڑے گا۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...