اسلام آباد: نادرا کی طرف سے گزشتہ 5 سال کے دوران 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نادرا کی جانب سے بلاک شناختی کارڈز کی تفصیل موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نادرا کی طرف سے گزشتہ پانچ سال میں ساڑھے 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ شناختی کارڈز خیبر پختونخوا سے بلاک کئے گئے، کے پی کے سے 25 ہزار 981، بلوچستان سے 20 ہزار 583 شناختء کارڈ بلاک کئے گئے۔
اسی طرح پنجاب سے 13 ہزار 564 جبکہ سندھ سے 9 ہزار 677 کارڈز بلاک کئے گئے ہیں، اسلام آباد سے 1 ہزار 370 جبکہ گلگت بلتستان سے 228 اور آزاد کشمیر کے 446 شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ہیں۔
دستاویز میں مزید کہا گیا کہ تصدیقی عمل کے بعد 44 ہزار 460 شناختی کارڈ ان بلاک کر دیئے گئیجبکہ اب تک 13 ہزار 618 بلاک شناختی کارڈز کی تفتیش جاری ہے۔