Home #ٹرینڈ شمالی افغانستان میں زلزلہ، جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

شمالی افغانستان میں زلزلہ، جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

Share
Share

شمالی افغانستان میں آنے والے زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی ہےجبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، زلزلے سے بلخ اور سمنگان صوبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔طالبان رجیم کے زیر انتظام صوبہ بلخ میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے ترجمان حافظ محمد عیسیٰ واثق نے بتایا کہ صوبے میں کم از کم ’ کئی افراد جاں بحق اور 120 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلے سے صوبہ سمنگان میں بھی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔میڈیا کو بھیجے گئے ایک بیان میں سمنگان کے صوبائی پولیس ہیڈکوارٹر کے ترجمان حشمت اللہ رحمانی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں صوبے میں نو افراد جاں بحق اور 200 زخمی ہوئے ہیں۔حشمت اللہ رحمانی کے مطابق، زلزلے کے باعث درجنوں مکانات بھی منہدم ہو گئے ہیں جن میں سے بیشتر ضلع خلم میں واقع ہیں۔زلزلے سے صوبہ قندوز میں بھی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

تاحال اموات کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے اور طالبان حکومت کی جانب سے بھی فی الحال اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ حکام نے خبردار کیا ہے کہ انھیں دور دراز علاقوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...