Home sticky post 2 ای سی سی نے الیکٹرک وہیکلز پر سبسڈی اور ترسیلاتِ زر اسکیم کی ادائیگیوں کے لئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی

ای سی سی نے الیکٹرک وہیکلز پر سبسڈی اور ترسیلاتِ زر اسکیم کی ادائیگیوں کے لئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی

Share
Share

اسلام آباد:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکٹرک وہیکلز پر سبسڈی اور ترسیلاتِ زر اسکیم کی ادائیگیوں کے لئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

اسکیم کے لیے مالی سال 2025-26 میں 9 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا جا چکا ہے۔ اس اسکیم میں سرکاری کالجوں کے نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا منصوبہ شامل ہے۔ منظور شدہ منصوبے کے تحت دو مراحل میں ایک لاکھ سولہ ہزارالیکٹرک بائیکس اور تین ہزار ایک سو سترالیکٹرک رکشے/لوڈرز فراہم کیے جائیں گے۔

کمیٹی نے مالی سال 2024-25 کے دوران ٹیلی گرافک ٹرانسفر چارجز ترغیبی اسکیم کے تحت 58.26 ارب روپے کے واجب الادا کلیمز کی ادائیگی کے لیے 30 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔

ای سی سی نے قائداعظم یونیورسٹی کے لیے 2 ارب روپے کی بیل آؤٹ گرانٹ اصولی طور پر منظور کر لی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...