Home sticky post ڈونلڈ ٹرمپ کو تیسری بار صدر بنانے کے لیے آئینی ترمیم کی کوششیں شروع ،قرارداد پیش

ڈونلڈ ٹرمپ کو تیسری بار صدر بنانے کے لیے آئینی ترمیم کی کوششیں شروع ،قرارداد پیش

Share
Share

واشنگٹن:دوسری مدت صدارت کے لیے عہدہ سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے آتے ہی تیسری مدت کے لیے آئینی ترمیم کے لیے کوششیں شروع کردی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ری پبلکنز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری مدت کے لیے آئینی ترمیم کے لیے کوششیں شروع کردیں اور اس سلسلے میں امریکا میں صدر کو تیسری بار منتخب کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق امریکا میں کوئی بھی صدر 2 بار سے زیادہ اپنے عہدے پر نہیں رہ سکتا اور 2 بار صدر رہنے والے کو اگلا الیکشن لڑنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔

تاہم اب قانون میں ترمیم کی تیاری کی جارہی ہے تاکہ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تیسری بار بھی صدر منتخب کرنے کی راہ ہموار کی جاسکے۔

ایوان میں ترمیم کی قرارداد کانگریس مین اینڈی اوگلیس نے پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے خود کو انقلابی شخصیت ثابت کیا ہے اور وہ امریکا کو عظیم بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 21 جنوری کو دوسری بار اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر ہیں۔ اس سے قبل وہ امریکا کے 45 ویں صدر بھی رہ چکے ہیں۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...