Home Uncategorized مصری فنکارہ کی تھیٹر سے جنازہ نکالنے کی وصیت ، نیا تنازع کھڑا ہوگیا

مصری فنکارہ کی تھیٹر سے جنازہ نکالنے کی وصیت ، نیا تنازع کھڑا ہوگیا

Share
Share

 

قاہرہ: نامور مصری فنکارہ سلویٰ محمد علی نے کہا ہے کہ وہ خواہش رکھتی ہیں کہ ان کے جنازے کو تھیٹر سے نکالا جائے اور پھر نماز جنازہ کیلئے مسجد لے جایا جائے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فنکارہ کا کہنا تھا کہ وہ نیشنل تھیٹر سے بہت زیادہ منسلک ہیں اور انہوں نے اپنے خوابوں کو اسی تھیٹر میں حاصل کیا اور اس کے ساتھ ان کی بہت سی کامیابیاں جڑی ہوئی ہیں۔

سلویٰ محمد علی کا کہنا تھا کہ وہ موت سے نہیں ڈرتیں لیکن انہیں بیماری سے ڈر لگتا ہے اور وہ اللہ سے دعاگو ہیں کہ انہیں کوئی مہلک بیماری نہ لگے۔

مصری اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ پہلی فنکارہ نہیں جنہوں نے یہ وصیت کی ہے بلکہ اس سے قبل شفیق نورالدین اور توفیق الدقن کے جنازے بھی تھیٹر سے نکالے گئے تھے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...