Home Uncategorized عید میلا النبی ﷺ،ایران میں غیرملکیوں سمیت ہزاروں قیدیوں کی سزائیں معاف

عید میلا النبی ﷺ،ایران میں غیرملکیوں سمیت ہزاروں قیدیوں کی سزائیں معاف

Share
Share

تہران: ایران میں روحانی پیشوا علی خامنہ ای نے نبی آخری الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسم کی ولادت باسعادت کے پُرمسرت موقع پر ہزاروں قیدیوں کی سزاؤں کو معاف یا کم کر دیا۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے بتایا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تجویز پر مجموعی طور پر 2 ہزار 887 قیدیوں کی سزاؤں کو معاف یا کم کردیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں 59 افراد کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا گیا جب کہ مختلف جرائم میں ملوث 40 غیر ملکی قیدیوں کی سزائیں بھی معاف کی گئیں۔

عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے مزید بتایا کہ 39 ایسے قیدی بھی ہیں جو ریاست مخالف جرائم کے مرتکب ہوئے تھے جب کہ معاف کیے گئے دیگر قیدی معمولی جرائم میں قید تھے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...