Home سیاست سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عمل درآمد شروع کردیا اور کمیٹی میں جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس امین الدین خان کو شامل کردیا گیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس منیب اختر کے بجائے جسٹس امین الدین خان تین رکنی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس امین الدین خان کو پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس پیر کو متوقع ہے جبکہ گزشتہ روز کے اجلاس میں آرٹیکل 63- اے نظرثانی اپیلیں ایجنڈے میں شامل تھیں لیکن اجلاس مؤخر کردیا گیا تھا۔

 

یاد رہے کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کر لیا تھا جس کے بعد صدرمملکت نے دستخط کردیے تھے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سیکشن دو میں ایک ذیلی شق شامل کی گئی ہے، جس کے تحت پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت کمیٹی میں چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ ایک سینئر ترین جج اور ایک چیف جسٹس پاکستان کا نامزد کردہ جج شامل ہوگا

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...