Home Uncategorized سعودی عرب، یواے ای اور خلیجی ممالک سمیت یورپ اورامریکہ میں عیدالاضحیٰ آج منائی جارہی ہے

سعودی عرب، یواے ای اور خلیجی ممالک سمیت یورپ اورامریکہ میں عیدالاضحیٰ آج منائی جارہی ہے

Share
Share

ریاض : سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک سمیت یورپ اورامریکہ میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

اس موقع پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں حاجیوں سمیت فرزندان اسلام نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید ادا کی۔

اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو آئے اور مسلمانوں نے اللہ کے حضور خشوع و خضوع سے دعا اور استغفار کیا۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسلمان نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں جبکہ حجاج کرام قربانی کا فریضہ انجام دینے کے بعد سرمنڈوا کر احرام کھول لیں گے۔

سعودی عرب میں موجود لاکھوں حجاج کرام نے رات کھلے ا?سمان تلے مزدلفہ میں گزاری اور نماز عید سے قبل مسجد الحرام میں فجر کی نماز ادا کی۔

سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، بحرین ، کویت ، عمان کی مساجد اور عید گاہوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے، جس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے شرکت کی اور سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور قربان کر رہے ہیں۔

عیدالاضحٰی کے ساتھ ہی دوستوں اور عزیزوں کی تواضع کیلئیشہریوں سمیت دیگر نے مٹھائی کی دکانوں کا رخ کیا ہے۔

ادھر برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں بھی بعض کمیونٹیز نے آج اور بعض کل (جمعرات) کو عیدالاضحیٰ منائیں گی۔

کینیڈاکے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...