Home #ٹرینڈ سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے

سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے

Share
Share

مکہ مکرمہ :سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر مسلم ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے ، مسجد الحرام ، مسجد نبویﷺ اور مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کر دی گئی۔
سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، ترکی، شام، اردن، عمان اور عراق میں بھی آج ہی عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے جبکہ برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں مقیم مسلمان بھی آج ہی کے دن عیدِ قربان منا رہے ہیں۔
اسلام کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ کے باہر واقع وادی منیٰ میں لاکھوں مسلمانوں نے جمعہ (10 ذوالحجہ) کو صبح سویرے رمی جمرات ادا کی جس کے دوران شیطان کو کنکریاں ماری جاتی ہیں۔
جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب حجاج کرام نے منیٰ اور عرفات کے درمیان واقع مزدلفہ کے میدان میں پتھر جمع کر کے کھلے آسمان کے نیچے رات گزاری تھی جس کے بعد صبح انہوں نے رمی کے بعد عید کی نماز ادا کی۔
سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺمیں منعقد ہوئے جہاں لاکھوں کی تعداد میں موجود حجاج اور دیگر افراد نے نماز عید ادا کی۔
سعودی عرب بھر میں ہزاروں چھوٹی بڑی مساجد میں بھی عید کی نماز پڑھی گئی جس میں سعودی شہریوں سمیت پاکستانی اور دیگر غیر ملکی شریک ہوئے، عید کی نماز کے اجتماعات کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے حجاج قربانی کا فریضہ ادا کیا جس کے بعد سر منڈوایا جاتا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز خطبہ حج کی ادائیگی کے بعد عازمین نے ظہر اور عصر کی نماز مسجد نمرہ میں ایک ساتھ ادا کی اور رات مزدلفہ میں گزاری، حج کے موقع پر خطبہ حج جسے خطبہ عرفات بھی کہا جاتا ہے پوری اسلامی دنیا کے لیے اہم پیغام سمجھا جاتا ہے۔
مکہ مکرمہ کے علاقے عرفات کی مسجدِ نمرہ میں 9 ذی الحج، پانچ جون کی سہ پہر مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ نے خطبہ حج دیتے ہوئے دنیا کے 100 سے زیادہ ملکوں سے آئے ہوئے عازمین حج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے لیے خصوصی طور پر دعا کریں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...