Home sticky post پاکستان میں عیدالفطر کل ہفتے کو ہوگی

پاکستان میں عیدالفطر کل ہفتے کو ہوگی

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان میں شوال 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں عیدالفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی۔

چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔

اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں کسی مقام سے شوال کا چاند نظر آنے کی مصدقہ شہادت نہیں ملی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائے گی۔

پنجاب میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی
لاہور سمیت پنجاب بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

ڈی جی محکمہ اوقاف پنجاب کا کہنا ہے کہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

پشاور میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی کے مطابق 6 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ 5 شہادتیں ٹیلفون کے ذریعے موصول ہوئیں جبکہ ایک گواہ خود چل کر زونل کمیٹی کے پاس پہنچا۔

رونل رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیج دی گئی ہیں۔

بلوچستان سے چاند دیکھنے کی کوئی شہادت نہیں ملی
کوئٹہ میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔

چیئرمین زونل رویت ہلال کمیٹی انوار الحق حقانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے کسی علاقے سے چاند کی شہادت نہیں ملی۔

انہوں نے بتایا کہ چاند نظر آنے یا نہیں آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

سندھ میں بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی
دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں چاند 271.36 کے اینگل پر نظر آنے کا امکان تھا۔ 6 بج کر 22 منٹ پر سورج غروب ہوا، چاند نظر آنے کا وقت 6 بجکر 51 منٹ تھا۔

ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کے لیے عمر کم از کم 19 گھنٹے 20 منٹ ہونا ضروری ہوتا ہے، آج اسلام آباد میں چاند کی عمر 12 گھنٹے 23 منٹ تھی۔

ماہر موسمیات نے یہ بھی کہا کہ آج ملک میں چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

Share
Related Articles

کویت کی آئل ریفائنری پر متعدد ڈرون حملے، آگ لگنے کے باعث کئی یونٹس بند

کویت سٹی:کویت کی مناء الاحمدی آئل ریفائنری پر متعدد ڈرون حملے کیے...

عید الفطر کے پیش نظر ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نے پروازوں کی تعداد بڑھا دی

لاہور:عید الفطر کے پیش نظر پیاروں کو انکی منزل مقصود پر پہنچانے...

ایران جنگ میں امریکا کو بڑا دھچکا، 16 طیارے تباہ ہونے کا چونکا دینے والا انکشاف

واشنگٹن:امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران...