Home sticky post 4 الیکشن کمیشن اور ویمن کاکس کا خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مہم میں تعاون پر اتفاق

الیکشن کمیشن اور ویمن کاکس کا خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مہم میں تعاون پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن اور ویمن کاکس کے درمیان طے پایا ہے کہ دونوں ادارے باہمی تعاون سے خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مہم کو حلقہ جاتی سطح پر موثر انداز میں آگے بڑھائیں گے،کاکس الیکشن کمیشن کی معاونت کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ خواتین کی نشاندہی اور ان کی متحرک شمولیت کو یقینی بنائے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے ویمن پارلیمنٹریئن کاکس سے ملاقات کی جس کی قیادت سیکرٹری کاکس شاہدہ رحمانی کر رہی تھیں۔

اس موقع پر معزز اراکین پارلیمنٹ طاہرہ اورنگزیب، رعنا انصار اور شاہدہ بیگم بھی موجود تھیں۔ملاقات کے دوران سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کے وژن کے مطابق ملک میں صنفی تفاوت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے اور اب یہ شرح کم ہو کر 7.4 فیصد تک رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کی رفتار مرد ووٹرز سے بھی تجاوز کر چکی ہے، جو نادرا کے اشتراک سے ایک مشترکہ کوشش کا ثمر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے آئندہ سٹریٹجک منصوبے میں خواتین کی انتخابی شمولیت کو مرکزی حیثیت دے رہا ہے۔جنرل الیکشن 2024ء کے دوران خواتین امیدواروں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوا جو بڑھ کر 923 تک جا پہنچی۔

الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں جینڈر مین سٹریمنگ و سوشل انکلیوژن فریم ورک متعارف کرایا ہے، الیکشن کیشن کی ان کاوشوں کو یورپی یونین، کامن ویلتھ اور فافن نے بھی سراہا ہے۔رکن پارلیمنٹ شاہدہ رحمانی نے الیکشن کمیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ویمن پارلیمنٹریئن کاکس کا بنیادی مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کی سیاسی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وویمن کاکس اس سلسلے میں کمیشن کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے جس میں قانونی اصلاحات شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جینڈر اینڈ سوشل انکلوژن نگہت صدیق نے الیکشن کمیشن کے خصوصی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے آئی ایم وی آر 5 پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے ساتھ ہم آہنگی اور نئے شناختی کارڈز کے اجراء کے عمل میں باہمی تعاون پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے ملک بھر میں معذوری کے سرٹیفکیٹس کے اجراء کے لیے “ون ونڈو آپریشنز” کے قیام کا بھی ذکر کیا۔اجلاس کے اختتام پر اس امر پر اتفاق رائے کیا گیا کہ الیکشن کمیشن اور ویمن کاکس باہمی تعاون سے خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مہم کو حلقہ جاتی سطح پر موثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔ کاکس الیکشن کمیشن کی معاونت کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ خواتین کی نشاندہی اور ان کی متحرک شمولیت کو یقینی بنائے گا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...