Home sticky post 2 الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا۔
کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اسلام آباد کی لوکل گورنمنٹ کی معیاد 14 فروری 2021ء کو ختم ہوئی، مگر انتخابات بارہا موٴخر ہوتے رہے، آئین کے آرٹیکلز 140-A، 219 اور 218(3) کے تحت انتخابات کرانا لازم تھا۔
کمیشن نے 5 بار حلقہ بندیاں اور 3 بار الیکشن شیڈول جاری کیا، مگر عمل مکمل نہ ہوسکا، 13 نومبر 2025ء کو سماعت ہوئی اور 17 نومبر 2025ء کو انتخابات کرانے کا فیصلہ دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 15(2) کی ترمیم کو آئین و قانون (آرٹیکلز 218(3)، 140-A، 220، 219، 222) کے خلاف قرار دیا۔
الیکشنز ایکٹ 2017ء کی دفعات 50، 219، 224 کے تحت ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کی تقرری کا اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ انتخابی عملہ کمیشن اپنے افسران، عدلیہ یا انتظامیہ میں سے تعینات کرے گا، سیکریٹری یونین کونسل سرکاری افسر کی تعریف پر پورا نہیں اترتا، اس لیے اسے انتخابی ذمہ داری نہیں دی جاسکتی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات انہی افسران کے ذریعے ہوں گے جنہیں الیکشن کمیشن باقاعدہ نوٹیفائی کرے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...