Home sticky post الیکشن کمیشن نے نئی سیاسی جماعت رجسٹر کرلی

الیکشن کمیشن نے نئی سیاسی جماعت رجسٹر کرلی

Share
Share

اسلام آباد:ملکی سیاسی میدان میں ایک نئی پارٹی کی انٹری ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی سیاسی جماعت رجسٹر کرلی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی سیاسی جماعت ”بہاولپور عوامی حقوق پارٹی“کو باقاعدہ طور پر رجسٹر کر لیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اندراج کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد بڑھ کر 167 ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی تسلیم کر لیا گیا ہے، جس کے مطابق محمد سلمان مہتاب کو پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔
بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کی رجسٹریشن سے جنوبی پنجاب، خصوصاً بہاولپور کے عوامی مسائل اور حقوق کے لیے ایک نئی سیاسی آواز سامنے آئی ہے، جو آئندہ عام انتخابات میں اپنا کردار ادا کرنے کی اہل ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد یہ جماعت ملکی سیاست میں اپنی جگہ بنانے کے لیے قانونی و آئینی حیثیت حاصل کر چکی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...