Home sticky post 3 عمرایوب کی نااہلی سے خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں سخت مقابلہ متوقع

عمرایوب کی نااہلی سے خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں سخت مقابلہ متوقع

Share
Share

ہری پور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست این اے-18 پر انتخاب کے لیے ریٹرننگ افسر نے حتمی فہرست جاری کردی ہے جہاں پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

ریٹرننگ افسر نوید الرحمان کی جانب سے این اے-18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کے لیے اسکروٹنی کے عمل کے بعد فارم 32 جاری کر دیا گیا ہے، 13 امیدواروں کے کاغذت نامزدگی درست قرار دیے جبکہ ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔

این اے-18 میں ضمنی انتخاب کے لیے فہرست میں شامل امیدواروں میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی ارم فاطمہ ترک، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز خان، پیر صابر شاہ، سردار محمد مشتاق، صاحبزادہ حامد شاہ بھی شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی شہرناز عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے ہری پور یو سی چئیرمین عبدالرشید تنولی کے کاغذات مسترد کر دیے ہیں۔

قبل ازیں پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار بابر نواز خان پر اعتراضات لگائے تھے تاہم ریٹرنگ افسر نوید الرحمان نے تمام اعتراضات مسترد کر کے فیصلہ سنا دیا۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے-18 ہری پور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 23 نومبر کو ہوگی جہاں مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز اور پی ٹی آئی کی شہرناز عمر ایوب کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

خیال رہے کہ ہری پور کی نشست سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی 9 مئی مقدمات میں سزا کے باعث نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

کرسٹیانو رونالڈو نے زلزلہ متاثرہ بچے کی خواہش پوری کر دی، انسانیت کی نئی مثال قائم

وینزویلا کے زلزلے سے متاثرہ بچے کے لیے رونالڈو کا خصوصی پیغام...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...