Home سیاست ملک میں انتخابات تب ہی ہوں گے جب میں الیکشن کراوں گا،آصف زرداری

ملک میں انتخابات تب ہی ہوں گے جب میں الیکشن کراوں گا،آصف زرداری

Share
Share

لاہور: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف زرداری کہنا ہے ملک میں انتخابات تب ہی ہوں گے جب میں الیکشن کراوں گا، آصف زرداری کا کہنا تھا یہ 2 ماہ میں الیکشن نہیں کراسکتے۔انشاء اللہ ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالر تک پہنچاوٴں گا۔

لاہور کے بلاول ہاوٴس میں سینٹرل پنجاب کے امیدواروں سے خطاب میں سابق صدر نے کہا کہ فوج کا بڑا خرچ نہیں ہے، خوامخواہ اس پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ فوج کا بڑا خرچہ ہے۔

آصف زرداری نے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ یہ 2 ماہ میں الیکشن نہیں کراسکتے، انتخابات تب ہی ہوں گے جب میں کرواوٴں گا پیپلز پارٹی اور میں نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے.

انھوں نے کہا کہ کارکن صبر کریں کیونکہ صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا ا?پ کو انداز بھی نہیں، سارے دکھ درد دور ہوجائیں گے، میں نے 14برس جیل میں معیشت پر بہت ساری کتابیں پڑھیں۔

انہوں نے کہ اپنے دور میں ایسے حل دیے جس کی وجہ سے ہمارے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر ہو گئے تھے۔ انشاء اللہ ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالر تک پہنچاوٴں گا۔

آصف علی زرداری نے کہا سیاست میں ہر چیز کو کرنے کا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی ، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا، اسی لیے وہ ہونے والی چیز کو بھی نہیں ہونے دیتے۔

Share
Related Articles

وزیرآباد حملہ کیس، حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرآباد حملہ کیس میں عدم...

جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا، بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے بیان...

توشہ خانہ 2 کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلیے درخواست سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے توشہ خانہ...

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...