Home sticky post گلگت بلتستان میں الیکشن ملتوی، نئی تاریخ بعد میں اعلان کی جائے گی

گلگت بلتستان میں الیکشن ملتوی، نئی تاریخ بعد میں اعلان کی جائے گی

Share
Share

گلگت: گلگت بلتستان میں 24 جنوری 2026 کو ہونے والے انتخابات کو چیف الیکشن کمشنر راجا شہباز خان نے ملتوی کر دیا ہے۔
یہ اعلان آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں باہمی مشاورت اور اکثریتی رائے کے بعد کیا گیا۔ اے پی سی میں گلگت بلتستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہوئے، جہاں 6 جماعتوں نے الیکشن کے انعقاد کی حمایت کی جبکہ 13 جماعتوں نے الیکشن ملتوی کرنے پر زور دیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ میرے پاس الیکشن ملتوی کرنے کے لیے 14 پٹیشنز موصول ہوئی ہیں اور 17 لاکھ عوام کے چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے سب مقدم اور برابر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنرل الیکشن کی نئی تاریخ بعد میں اعلان کی جائے گی۔الیکشن شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کئے گئے ہیں ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...