Home تازہ ترین ملک میں جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی،اویس لغاری

ملک میں جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی،اویس لغاری

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی۔

پاکستان کے پہلے فاسٹ ای وی چارجنگ اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیرتوانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ ای وی پاکستان کا مستقبل ہے، حکومت گرین انرجی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کر دیا ہے، بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے گی، پرائیویٹ سیکٹر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں مستقبل مزید گرین اور صاف توانائی کا ہو گا۔

وزیر توانائی نے جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم بجلی کی قیمت میں کمی کا وعدہ پورا کریں گے، ہم ماضی کی حکومتوں کی طرح نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اخباروں میں غلط آرٹیکل چھپ رہے ہیں، کل کی رپورٹ بھی کسی حقیقت پر مبنی نہیں ہے، استدعا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیادہ دھیان نہ دیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں باتیں صحیح ہوں گی، وزیراعظم بہت جلد خوش خبری دیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...