Home Uncategorized ‎ایلون مسک کا ایکس میں جاب سرچ آپشن شامل کرنے کا اعلان

‎ایلون مسک کا ایکس میں جاب سرچ آپشن شامل کرنے کا اعلان

Share
Share

‎کیلیفورنیا: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے اپنے پلیٹ فارم میں linkedin کی طرز پر جاب سرچ کا آپشن متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

‎ایک بیان میں دنیا کی دوسری امیر ترین شخصیت نے کہا کہ ایکس کے فیچرز میں جاب سرچ کا ایسا کارگر آپشن شامل کیا گیا ہے جس سے کسی بھی شخص کو اپنی پسند کی جاب تلاش کرنے میں نمایاں حد تک مدد ملے گی۔

‎ایسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی کمی نہیں جن کی مدد سے جاب تلاش کی جاسکتی ہے تاہم ایلون مسک چاہتے ہیں کہ اس معاملے میں جدت لائی جائے، انہوں نے قطعیت یقینی بنانے پر توجہ دی ہے، ایکس کے یوزرز سینیارٹی کی بنیاد پر جاب تلاش کرسکیں گے، اس صورت میں جاب تلاش کرنے کا عمل آسان اور تیز ہوجائے گا۔

‎ایلون مسک نے 2022 میں ٹوئٹر کو خرید کر اُسے نیا نام (ایکس) دیا تھا۔ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس پلیٹ فارم کو ایسے پورٹل میں تبدیل کریں گے جس میں لوگوں کو سبھی کچھ مل جائے، اب لوگ اس میں زیادہ بڑا پیغام ٹائپ کرسکتے ہیں اور طویل وڈیوز بھی شیئر کرسکتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...