Home Uncategorized ایلون مسک کا مستحق طلباء کیلئے بڑا اعلان

ایلون مسک کا مستحق طلباء کیلئے بڑا اعلان

Share
Share

ٹیکساس: سپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اپنی یونیورسٹی کھولنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کے لیے 10 کروڑ ڈالر کا فنڈ مختص کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک ایک ایسی یونیورسٹی قائم کرنے جا رہے ہیں جہاں ذہین طلباء کے تعلیم کے حصول میں پیسہ رکاوٹ نہ ہو، ابتدائی مرحلے میں وہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک سکول کھولیں گے۔

اس سکول کا نصاب جہاں روایتی مضامین کا احاطہ کرے گا وہیں غیر روایتی طریقہ تعلیم پر بھی مشتمل ہوگا، اسی سکول کو بعد میں یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔

سکول کے قیام کے لیے ایلون مسک نے اپنی فاؤنڈیشن کو 10 کروڑ ڈالر کا عطیہ دیا ہے اور یہ بات ان کے ٹیکس گوشواروں سے ثابت ہوئی ہے، ایلون مسک جلد ہی اپنے اس نئے پروجیکٹ سے متعلق آگاہ کریں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...