Home Uncategorized ‎ایلون مسک کااے آئی سپر کمپیوٹر بنانے کا پلان

‎ایلون مسک کااے آئی سپر کمپیوٹر بنانے کا پلان

Share
Share

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک اپنے متنازعہ اے چیٹ بوٹ گروک کو چلانے کے لیے دنیا کا سب سے طاقتور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سپر کمپیوٹر بنانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایلون مسک اس مقصد کے لیے ایک لاکھ این ویڈیا سیمی کندکٹر چپس خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایلون مسک کی جانب سے اے آئی اسٹارٹ اپ ایکس اے آئی کا یہ منصوبہ کمپنی کے سرمایہ کاری کرنے والوں کے سامنے پیش کیا گیا۔

این ویڈیا کے فلیگ شپ ایچ 100 گرافکس پروسیس یونٹس (جی پی یوز) کو استعمال کرتے ہوئے بنائی جانے والی یہ مشین موجودہ جی پی یو کلسٹرز سے کم از کم چار گُنا زیادہ بڑی ہوگی۔

ایک بلاگ پوسٹ میں ایکس اے آئی کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپ کا بنیادی مرکز جدید اے آئی سسٹمز بنانا ہے تاکہ انسانیت کو بھرپور فائدہ پہنچایا جا سکے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...