Home کھیل ایمرجنگ ٹیمز ٹی20 ایشیا کپ، پاکستان شاہینز کو شکست دے کر سری لنکا اے فائنل میں پہنچ گیا

ایمرجنگ ٹیمز ٹی20 ایشیا کپ، پاکستان شاہینز کو شکست دے کر سری لنکا اے فائنل میں پہنچ گیا

Share
Share

عمان: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایمرجنگ ٹیمز ٹی20 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکن اے نے پاکستان شاہینز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

عمان کے العامرات کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو سیمی فائنل میں 7 وکٹوں سے شکست دی۔

گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 135 رنز بنائے۔ اوپنر عمیر بن یوسف نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

حیدر علی 14، محمد عمران 13 اور عرفات منہاس 10 رنز کے سوا کوئی اور کھلاڑی سری لنکا کی بولنگ لائن کے سامنے دہرا ہندسے میں بھی نہ پہنچ سکا۔

جواب میں سری لنکا نے 136 رنز کا ہدف 17ویں اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اور فائنل کی سیٹ پکی کرلی۔

اہان وکرما سنگھے 52 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ لہیرو اوڈاارا نے 43 رنز کی باری کھیلی اور ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔

پاکستان شاہینز کے سفیان مقیم اور عباس آفریدی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ایونٹ میں دوسرا سیمی فائنل افغانستان اور بھارت کے درمیان آج ہوگا جبکہ فائنل میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...