Home تازہ ترین ٹرمپ کے استقبال میں اماراتی لڑکیوں کے بالوں والے منفرد رقص نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی

ٹرمپ کے استقبال میں اماراتی لڑکیوں کے بالوں والے منفرد رقص نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی

Share
Share

ابو ظبی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران قصر الوطن میں ان کے لیے ایک منفرد اور روایتی انداز میں استقبال کیا گیا، جس میں سفید لباس میں ملبوس خواتین اپنے کھلے بالوں کو دائیں بائیں لہراتی دکھائی دیں۔
یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین کی جانب سے تجسس اور حیرت کا اظہار کیا گیا کہ آخر اس استقبال کو کیا کہا جاتا ہے؟ تو واضح رہے کہ یہ استقبال دراصل “العیالہ” نامی روایتی ثقافتی مظاہرہ ہے جو امارات اور شمالی عمان میں مہمانوں کے خیرمقدمی موقع پر کیا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، “العیالہ” جنگی منظر کی علامتی نقالی ہے، جو شادیوں، تہواروں اور سرکاری تقریبات میں دکھائی جاتی ہے۔ اس میں مرد بانس کی چھڑیوں کے ساتھ صف بندی میں رقص کرتے ہیں، جب کہ خواتین ڈھول کی تھاپ پر اپنے بالوں کو ہوا میں لہراتی ہیں۔
یہ رقص یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم بھی کیا جاچکا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے استقبال میں یہی روایت ادا کی گئی جس نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی اور خلیجی ثقافت کو عالمی اسٹیج پر اجاگر کیا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...